The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

محکمہ تعلیم کی تمام سرکاری خط و کتابت کے لیے ڈیجیٹل سسٹم لازمی قرار

محکمہ تعلیم کی تمام سرکاری خط و کتابت کے لیے ڈیجیٹل سسٹم لازمی قرار

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اہم اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ محکمے کے نوٹیفکیشن مورخہ 28 اکتوبر 2025 کے تسلسل میں معزز صوبائی وزیرِ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ بروز پیر، 8 دسمبر 2025 سے محکمہ کی تمام سرکاری مراسلت اور دفتری امور صرف ”خیبر پختونخوا ڈیجیٹل ورک اسپیس (KP-DWS)” کے ذریعے ہی انجام دیے جائیں گے۔ اس میں ای ریسیونگ و اجرا، ای نوٹ شیٹ اور سرکاری خطوط کی ترسیل شامل ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق محکمہ کے تمام سیکشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ KP-DWS کے R&I ماڈیول کا استعمال فوری طور پر شروع کردیں۔ 5 دسمبر 2025 کے بعد دستی وصولی اور اجراء مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔
محکمہ نے مزید واضح کیا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کو سختی سے لیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
116320