The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر پختونخوا حکومت کا جدید دور کے تقاضوں اور عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں تمام عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا جدید دور کے تقاضوں اور عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں تمام عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے جدید دور کے تقاضوں اور عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں تمام عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلی علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کے لیے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب کر لیا گیا یے۔ فی الوقت اس ڈیجیٹل کیٹلاگ میں 26 محکموں کی 106 عوامی خدمات شامل ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی باقی تمام خدمات کو بھی اس کیٹلاگ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ  کی جانب سے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں  تمام صوبائی محکموں کو ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کے لیے ڈیٹا فراہم کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت صرف 29.55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں تاہم وزیر اعلی کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت عوام کی سہولت کے لئے باقی ماندہ تمام خدمات کو بھی بھی ڈیجیٹائز کرنے کی ضرورت یے۔ تمام محکمے ڈیجیٹل کیٹلاگ میں شامل کرنے کے لئے اپنی متعلقہ عوامی خدمات کا ڈیٹا فراہم کریں۔ یہ ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ تمام صوبائی محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی عوامی خدمات کا ایک سنٹرلائزڈ بینک کے طور پر کام کرے گا۔ اس ڈیجیٹل پبلک سروس کیٹلاگ سے شہریوں کو مختلف عوامی خدمات کے حصول میں آسانی کے ساتھ ساتھ شہری مختلف حکومتی خدمات اور سہولیات گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرسکیں گے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن کے بغیر سرکاری خدمات کی فراہمی کا عمل پیچیدہ رہتا ہے۔ عوامی خدمات کی فراہمی کے موجودہ طریقہ سے تاخیر، عدم فعالیت اور عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ عوامی سہولت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کا ایک براہِ راست ذریعہ ہے،ڈیجیٹل کیٹلاگ خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے کارکردگی، عوامی سہولت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ کیٹلاگ کو اگلے مرحلے میں”دستک پلیٹ فارم” کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد( چتترال ٹائمزرپورٹ ) ہفتے کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام میں انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی۔ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور یو این مشن کے حکام کے علاوہ صوبائی کابینہ اراکین، پارلیمنٹیرینز، سیاسی قائدین اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے علماء نے بھی افطار ڈنر میں شریک تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال۔وزیر اعلی نے غیر ملکی صوبے میں بسنے والے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔ وزیر اعلی نے مہمانوں کو صوبے کے جیلوں میں قید قیدیوں کے بنائے ہوئے روایتی مصنوعات مشتمل تحفے اور یادگاری شیلڈز پیش کئے۔

cm kp ali amin aftar dinner for diplomates 1

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے سینئیر صحافی اور نوشہرہ پریس کلب کے صدر مشاق پراچہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
100401