The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر کے زیر صدارت چترال کی سڑکوں کے حوالے اجلاس

ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر کے زیر صدارت چترال کی سڑکوں کے حوالے اجلاس

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈپٹی کمشنر چترال لوئر ارشد قیوم برکی نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے روڈز جو زیر تعمیر ہیں اور ان میں جو مشکلات پیش ارہی ہیں اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) اور لائین ڈپارٹمنٹس کے درمیاں جو مسائل ارہے ہیں ان کو حل کرنے کے لئے بدھ کے روز اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی ۔ اور تمام لائین ڈیپارٹمنس اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کو یہ احکامات دی کہ وہ اپنے باہمی مسائل کو جلدی اور بہتر عوامی مفاد میں حل کریں تاکہ چترال کے اندر سڑکوں کے منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر چترال لوئر نے مذید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں کسی قسم کی تاخیر اور کام کی کوالٹی میں کسی قسم کی کمی بیشی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر نے مذید کہا کہ ضلع کی سطح پر ایک اسٹیرینگ کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر چترال لوئر کی سطح پر بنایا جائے گا جس میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) اور لائین ڈیپارٹمنٹس کی شراکت ہو گی تاکہ ان کے درمیاں کوارڈنیشن کو بہتر بنایا جائے ۔ تاکہ مسائل جس میں لینڈ ایکوزیشن، بجلی کے سروس لائینز اور دوسرے مسائل جو ان سڑکوں کی تعمیر میں رکاوٹ بن رہی ہیں کو جلدی سے نمٹایا جائے تاکہ روڈز کی تعمیر کا کام جلدی سے مکمل کیا جا سکے۔ بہتر سڑکوں کی تعمیر سے ضلع کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مزید مدد ملے گی۔اجلاس میں ایم پی اے ہدایت الرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر چترال ودیگر نے شرکت کی۔

chitraltimes dc lower chitral chairing nha meeting dc burki

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70364