ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال تبدیل، محمد عمران خان ڈی سی چترال تعینات
ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال تبدیل، محمد عمران خان ڈی سی چترال تعینات
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد علی کا چترال سے پشاور ٹرانسفر کردیا گیا ، انکی جگہ پی ایم ایس آفیسر محمد عمران خان کو ڈی سی چترال لوئیر تعینات کردیا گیا ہے ۔ وہ اس سے پہلے بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور خدمات انجام دے رہے تھے۔ جبکہ محمد علی کو ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور تعینات کردیا گیا ہے ۔ یہ احکامات محکمہ اسٹبلشمنٹ سے جاری ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔


