The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 11 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کا فوری ایکشن، خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل

Posted on

عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کا فوری ایکشن، خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گولین ویلی روڈ کی تعمیرِ نو اور بحالی کے منصوبے کے معائنے کے لیے ایک خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر، سب انجینئر (اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ)، سینیئر انجینئر (لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ) اور محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے نمائندگان پر مشتمل ٹیم نے گولین ویلی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران معلوم ہوا کہ GLOF-2019 سے متاثرہ گولین ویلی روڈ کے جاری ADP منصوبے میں اسفالٹ بچھانے کا کام منظور شدہ انجینئرنگ معیار کے مطابق نہیں کیا گیا۔
وجوہات پوچھنے پر محکمہ C&W نے وضاحت کی کہ پیور (Paver) مشین کی عدم دستیابی کے باعث اسفالٹ دستی طور پر بچھایا جا رہا ہے کیونکہ گولین روڈ پر بڑی مشینری کی رسائی ممکن نہیں۔ اس صورتِ حال میں مطلوبہ درجہ حرارت برقرار رکھنا اور مناسب کمپیکشن حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے، جس سے تعمیراتی معیار متاثر ہوتا ہے۔

انکوائری کمیٹی نے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں کہ:

پہناؤ سطح (Wearing Course) کے تحفظ کے لیے سیل کوٹ لگایا جائے۔

تمام غیرمعیاری حصوں کو منہدم کرکے معیار کے مطابق ازسرِ نو تعمیر کیا جائے۔

مزید برآں، ایک تفصیلی انکوائری رپورٹ تیار کرکے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کو ارسال کر دی گئی ہے، جس کی روشنی میں آئندہ مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے اور تعمیراتی معیار کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

chitraltimes golan road inquairy 3 chitraltimes golan road inquairy 1

chitraltimes golan road inquairy 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
115457