The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر اپر اینڈ لوئر چترال تبدیل، محمد انوار الحق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال تعینات

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال اپر اور لوئر کے ڈپٹی کمشنر ز تبدیل کردئے گئے ، محکمہ اسٹبلیشمنٹ کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے کے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد اور اپر چترال کےڈپٹی کمشنر محمد علی کو تبدیل کرکے انھیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اور محمد انوار الحق (پی ایم ایس بی ایس ۱۸) کو ڈپٹی کمشنر لوئر چترال تعینات کردیا گیا ہے جو اس سے پہلے اے ۔ڈی ۔ سی ملاکنڈ ڈسٹرکٹ تعینات تھے۔ جبکہ اپر چترال کیلئے منظور احمد افریدی (پی ایم ایس بی ایس ۱۸) کو ڈپٹی کمشنر تیعنات کیا گیا ہے ۔جو اس سے پہلے بحثیت ڈپٹی سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور میں تعینات تھے۔

chitraltimes DCs Chitral transffer order
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57191