The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 23 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر اپرچترال کا علاقے میں سستے آٹے کی فراہمی کا افتتاح، بازار کا معائنہ ، رمضان احساس دسترخوان پروگرام کا اہتمام

ڈپٹی کمشنر اپرچترال کا علاقے میں سستے آٹے کی فراہمی کا افتتاح، بازار کا معائنہ ، رمضان احساس دسترخوان پروگرام کا اہتمام

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ ناموں کے مطابق دستیابی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج عدنان حیدر ملوکی کے ہمراہ آج بونی بازار کا دورہ کیا۔

دورانِ معائنہ انہوں نے مختلف دکانوں کا جائزہ لیا اور کاروباری حضرات کو ہدایت کی کہ اپنی دکانوں میں سرکاری نرخ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کریں اور اشیائے خوردونوش مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لانے کا بھی انتباہ دیا گیا۔

اس موقع پر انھوں نے اپر چترال میں سستے آٹے کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوام کو رعایتی نرخوں پر آٹا فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ سستے آٹے کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہا کہ عوام کو 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 2220 روپے کی رعایتی قیمت پر فراہم کیا جائے گا تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو، عزرا بی بی نے آج موڑکہو بازار کا معائنہ کیا اور مختلف دکانوں پر نرخ ناموں کی جانچ پڑتال کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کاروباری حضرات کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت سرکاری نرخ ناموں کے مطابق یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

دریں اثنا رمضان المبارک کے دوران راہگیروں، مسافروں، مریضوں اور مستحق افراد کو “رمضان احساس دسترخوان پروگرام” کے تحت سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے آج ہیڈکوارٹر بونی میں افطار دسترخوان کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال اور پلاننگ آفیسر اپر چترال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

افطار پروگرام میں کثیر تعداد میں راہگیروں، مسافروں اور مستحق افراد نے روزہ افطار کیا اور اس اقدام پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes dc upper chitral ramadan dasterkhawan chitraltimes dc upper chitral bazar visit m imran ac mastuj malooki and aac mulkhow ghazra 2 chitraltimes dc upper chitral bazar visit m imran ac mastuj malooki and aac mulkhow ghazra 6 chitraltimes dc upper chitral bazar visit m imran ac mastuj malooki and aac mulkhow ghazra 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
118165