ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے سہت روڈ موڑکہو کے تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا
ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے سہت روڈ موڑکہو کے تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا
اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) ایم پی اے پی کے ون اپرچترال و ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے موڑکہو اپر چترال میں تختی کی نقاب کشائی کرکے سہت روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ منصوبے پر لینڈ ایکوزیشن کے عمل کے ساتھ جلد عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال شہزادہ سکندر الملک، تحصیل چیئرمین تحصیل موڑکہو تورکہو میر جمشید، جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اپر چترال علاوالدین عرفی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے سہت روڈ میں مزید دو کلو میٹر توسیع اور علاقے کے لیے ایک ٹرانسفارمر کی فراہمی کا بھی اعلان کیا، جسے مقامی عوام نے خوش آئند قرار دیا۔
بعد ازاں موڑکہو ڈویلپمنٹ موومنٹ کے عہدیداران نے ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی، جس میں علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے باہمی تعاون سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی کہ موڑکہو روڈ پر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں تعمیراتی کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔

