The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال کے زیر اہتمام منشیات کے نقصانات سے متعلق اگاہی کے سلسلے میں سیمینار

Posted on

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال کے زیر اہتمام منشیات کے نقصانات سے متعلق اگاہی کے سلسلے میں سیمینار

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈسٹرکٹ یوتھ افس اپر چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج بونی اپر چترال میں منشیات کے نقصانات سے متعلق اگاہی کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی اواپر چترال شاہ جہان درانی (PSP)نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سیمینار کی صدارت پرنسپل گونمنٹ ڈگری کالج بونی پروفیسر محمد کریم خان نے کی ۔ سمینار میں کثیر تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔

سمینار سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اپر چترال اکرم اللہ ، ڈاکٹر جاوید احمد میڈیکل افسر ا غاخان ہیلتھ سروس پاکستان اور ڈی پی اواپر چترال نے خطاب کر کے منشیات جیسی لعنت سے نوجونوں پر پڑنے والی برے اثرات سے اگاہ کیا اور شرکائے سیمینار نے منشیات کی روک تھام کےسلسلے میں ضلع پولیس کیساتھ بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔

chitraltimes anti drug seminar upper chitral5 chitraltimes anti drug seminar upper chitral4 chitraltimes anti drug seminar upper chitral3

chitraltimes anti drug seminar upper chitral2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74518