The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا اجلاس  

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے زیر صدارت  ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا اجلاس

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد علی خان کی زیر صدارت ائندہ ماہ ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی(DPEC) کا اجلاس ڈی سی افس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی انور اکبر خان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب ,ڈی ایچ او چترال ڈآکٹر فیاض احمد رومی, کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈآکٹر فرمان نظار اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں پر ڈپٹی کمشنر  کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس مہم کی نگرانی کریں گے اور تمام انتظامی مشینری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں مصروف رہیں گے۔کیونکہ پولیو سے پاک چترال ان کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیمز کی سیکورٹی , مائیکرو پلانز کی تیاری، توثیق (ڈیسک,فیلڈ) اور اعداد و شمار کی جوابی توثیق پر زور دیا اور کہا کہ پولیو قومی مفاد کی مہم ہے اس میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی .پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

chitraltimes polio eradication meeting dc office lower chitral2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79116