The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ تبدیل، رفعت اللہ خان (پی ایس پی) نئے ڈی پی او لوئر چترال تعینات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ تبدیل، رفعت اللہ خان (پی ایس پی) نئے ڈی پی او لوئر چترال تعینات

chitraltimes rifatullah dpo chitral lower

Flt lt (R) Riffatullah Khan DPO Chitral

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار شاہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ رفعت اللہ خان (پی ایس پی) کو نیا ڈی پی او لوئر چترال تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔افتخار شاہ کا تبادلہ چترال سے پشاور سی پی او کردیا گیا ہے جہاں وہ ایس پی ٹریننگ اور ایڈمن کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

ڈی پی او افتخار شاہ چترال میں اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران نہایت فرض شناس، دیانتدار اور پیشہ ور افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی میں پولیس فورس میں نظم و ضبط، عوامی خدمت اور شفاف policing کو مرکزی ترجیح دی۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ان کا مشفقانہ رویہ اور عوام کے ساتھ انتہائی خندہ پیشانی ان کی شخصیت کی نمایاں خصوصیات تھیں۔

افتخار شاہ کے دور میں چترال میں منشیات کے خلاف مؤثر اور مسلسل مہم چلائی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی گئیں، جسے عوامی حلقوں نے سراہا۔ اسی طرح ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے بھی انہوں نے نمایاں اقدامات کیے۔ کم سن ڈرائیوروں اور موٹرسائیکلسٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی، جس کے نتیجے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران موٹر سائیکل حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عوامی حلقوں نے افتخار شاہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او رفعت اللہ خان بھی چترال میں امن وامان، منشیات کے خاتمے اور ٹریفک اصلاحات کے سلسلے کو اسی عزم اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

chitraltimes kp police officers transfer order

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
116090

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کا چترال کے سیاحتی مقام مڈکلشٹ کا دورہ ،پولیس سے متعلق علاقے کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کا چترال کے سیاحتی مقام مڈکلشٹ کا دورہ ،پولیس سے متعلق علاقے کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے مڈکلشٹ کا وزٹ کرکے علاقہ عمائیدین سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل دروش اقبال کریم ، ایس ایچ او تھانہ دروش SI حیدر حسین اور پی اے ٹو ڈی پی او نور زمان بھی موجود تھے۔ملاقات میں علاقے میں سیاحت کے فروغ دینے میں ٹوارزم پولیس کے جوانوں کی علاقے میں تعیناتی اور پولیس سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پولیس سے متعلق مسائل کے فوری حل اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے سلسلے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس کے علاوہ آغا خان ہیلتھ سنٹر مڈاکلشٹ کا دورہ کرکے عوام کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اپنے وزٹ کے دوران ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پولیس چیک پوسٹ کالاس کا سکیورٹی انسپکشن کیا۔ سکیورٹی انسپکشن کے دوران ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پولیس چیک پوسٹ کے بلڈنگ, رہائشی کمروں, اسلحہ ایمونیشن اور چیک پوسٹ کے اردگرد سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے جوانوں سے کہا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران ہائی الرٹ رہے , کسی بھی شخص یا غیر مقامی افراد کو مکمل تسلی کے بعد ہی علاقے کی طرف جانے دیں۔

chitraltimes dpo chitral iftikhar shah visit chitral madaklasht 3

chitraltimes dpo chitral iftikhar shah visit chitral madaklasht 1 chitraltimes dpo chitral iftikhar shah visit chitral madaklasht 5 chitraltimes dpo chitral iftikhar shah visit chitral madaklasht 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
90434