The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کا حساس مقامات کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل چترال دنین کا دورہ، سیکورٹی مذید فول پروف بنانے کی ہدایت 

Posted on

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کا حساس مقامات کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل چترال دنین کا دورہ، سیکورٹی مذید فول پروف بنانے کی ہدایت

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے ڈسٹرکٹ جیل دنین کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ عثمان قادر اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈسٹرکٹ جیل پہنچنے پر جیل پولیس کی چاق وچوبند دستے نے ڈی۔پی۔او کو سلامی دی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل عثمان قادر نے ڈی۔پی۔او کو تمام اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، ڈی۔پی۔او نے سپرنٹنڈنٹ جیل کےہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے جیل کے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی پوائنٹسس, واچ ٹاورز, سیی۔سی۔ٹی۔وی۔کیمروں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

اسکے علاوہ ڈی۔پی۔او نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور عملہ سے ملاقات کرکے انکو ملاقاتیوں اور قیدیوں کی پراپر چیکنگ کرنے, مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کرنے, ہائی الرٹ رہنے اور بدوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں،

ڈی۔پی۔او نے سیکورٹی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور جیل میں موجود قیدیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں ۔ڈیوٹی اور چیکنگ پر مامور اہلکاران کو ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا کہ آپ کی چھوٹی غفلت کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے لہذا ڈیوٹی کے وقت مکمل الرٹ رہے۔

chitraltimes dpo lower chitral visit district jail chitral3 chitraltimes dpo lower chitral visit district jail chitral2 chitraltimes dpo lower chitral visit district jail chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73298

ڈسٹرکٹ جیل چترال کے احاطے میں  منشیات کے عاد ی افراد کے لئے بحالی مرکز کے قیام کا فیصلہ 

Posted on

ڈسٹرکٹ جیل چترال کے احاطے میں  منشیات کے عاد ی افراد کے لئے بحالی مرکز کے قیام کا فیصلہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر خان نے صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق منگل کے روز ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ کرکے منشیات کے عاد ی افراد کے لئے جیل کے احاطے میں بحالی مرکز کے قیام کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد اسے قابل عمل قرار دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر اینڈ ویمن امپاورمنٹ نصرت جبین، ایڈیشنل اے سی عدنان ملوکی، سپرنٹنڈنٹ جیل عثمان جاوید اور محکمہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ضیاء اللہ بھی موجود تھے جنہوں نے منشیات کے عادی افراد کے لئے رہیبلیٹیشن سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے ہیلتھ سمیت مختلف محکمہ جات کی ذمہ داریوں اور دوسرے انتظامات کے حوالے سے اپنے اراء کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی انور اکبر نے کہاکہ اس ضلعے میں رہیبلیٹیشن سنٹر کے قیام سے یہاں منشیات کے لعنت میں مبتلا افراد کی بحالی ممکن ہوسکے گی جبکہ چترال میں یہ سہولت میسر نہیں تھی۔ سنٹر میں ابتدائی طور پر دس بیڈز دستیاب ہوں گے اور داخل افراد کو ایس او پی کے مطابق سہولیات فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں قیدیوں کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور حال ہی میں ادویات کے بجٹ میں سوفیصد اضافہ کیا گیا جبکہ چترال میں سخت سردی کے پیش نظر قیدیوں کو اضافی کمبل بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کئے گئے۔

chitraltimes adc district jail chitral visits2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71277

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال علی گوہر کا ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال علی گوہر کا ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) پشاور ہائی کورٹ، پشاور کی ہدایات کی روشنی میں، جس کے تحت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، پشاور نے “عید سے پہلے” معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ آج جمعرات کے دن علی گوہر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اپر چترال ہمراہ تنویر عثمان ، سینئر سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ، اپر چترال نے ڈسٹرکٹ جیل (لوئر چترال) کا دورہ کیا، جہاں ریکارڈ کے ملاحظہ سے پایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اپر چترال سے تعلق رکھنے والے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث کوئی قیدی موجود نہیں تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63322