The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 22 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال پولیس اور چترال سکاوٹس کا ڈسٹرکٹ جیل دنین چترال میں مشترکہ موک ایکسر سائز ریہرسل

Posted on

لوئر چترال پولیس اور چترال سکاوٹس کا ڈسٹرکٹ جیل دنین چترال میں مشترکہ موک ایکسر سائز ریہرسل

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال کے اندر موجود تمام حساس مقامات کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز رہرسل عمل میں لائی گئی.

ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل دنین چترال میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI عطاءالرحمن کی سربراہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کیلئے مشترکہ موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔

موک ایکسر سائز کے دوران لوئر چترال پولیس،چترال سکاوٹس, ایلیٹ فورس،QRF، ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے حصہ لیا۔
فرضی مشق کے دوران تمام متعلقہ ادارہ جات نے بہترین رسپانس ٹائم کے اندر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ موک ایکسر سائز کے اختتام پر سیکورٹی سے متعلق جوانوں کو خصوصی ہدایات دی گئی۔

chitraltimes mock exercise by chitral police and cs lower chitral

chitraltimes mock exercise by chitral police and cs lower chitral with police dog

chitraltimes mock exercise by chitral police and cs lower chitral group

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96682