The Voice of Chitral since 2004
Monday, 22 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے چترال میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیرجاری رکھنے کی اجازت دیدی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال لویر نے جمعرات کے روزچترال کی فائیو اسٹار ہوٹل بی جان کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی کو ختم کرتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ ہوٹل کی تعمیر کی کام کا افتتاح گزشتہ سال نومبر میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخرای نے کیا تھا۔ اس کے شروع میں ہوٹل کی زمین کی ملکیت پر دعویٰ کرتے ہوئے مخالف فریق نے سول کورٹ سے اسٹے آرڈر لے لیا تھا۔ عدالت نے ہوٹل کے مالک انور امان کو تعمیر کا کام اپنے رسم اینڈ کاسٹ پر جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47866