The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لوئر چترال خالد خان تبدیل، ان کے اعزاز میں الوداعی پروگرام کا انعقاد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لوئر چترال خالد خان تبدیل، ان کے اعزاز میں الوداعی پروگرام کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی جانب سے پولیس ریسٹ ہاوس بلچ میں لوئر چترال سے ٹرانسفر ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد خان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

الوداعی پروگرام میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد خان، ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال ،ڈپٹی، کمشنر لوئر چترال محسن اقبال سینئر سول جج صادق احمد، ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن ،ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، انچارچ ڈی۔ایس۔بی انسپکٹر علی احمد ،ایس۔ایچ۔اوز اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے ۔

الوادعی پروگرام سے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد خان بہترین انتظامی صلاحیت کے مالک ہیں دلیری اور جرات سے فیصلے کئے انتظامی معاملات میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے معاملات کو بہت بہتر کیا ہم دعاگو ہیں آپ جہاں بھی رہیں باعزت اور باوقار رہیں ۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے کہا کہ خالد خان ایک قابل آفیسر تھے ہمیشہ انھوں نے دلیری اور بہادری سے کام کیا ان کے محکمہ جوڈیشری کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

پروگرام میں شریک دیگر افسران نے ٹرانسفر ہونے والے آفیسر کا محکمہ جوڈیشری لوئر چترال کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نئے پوسٹنگ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

الوداعی پروگرام سے اپنے خطاب میں ٹرانسفر ہونے والے  جج خالد خان نے ان کے اعزاز میں الوداعی پروگرام انعقاد کرنے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کے آخر میں افسران نے ٹرانسفر ہونے والے آفیسر کو تحائف پیش کئیں۔

chitraltimes district and session judge chitral lower Khalid khan transfered 3

chitraltimes district and session judge chitral lower Khalid khan transfered 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
102142