The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 30 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ  شاہ فہد کا چترال کا دورہ، نئے تعمیر شدہ ریسکیو سٹیشن کے مختلف سیکشن کا معائنہ

Posted on

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ  شاہ فہد کا چترال کا دورہ، نئے تعمیر شدہ ریسکیو سٹیشن کے مختلف سیکشن کا معائنہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ شاہ فہد نے جمعرات کے روز لوئر چترال کا دورہ کیا،
ڈائریکٹر جنرل کی لوئر چترال آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 لوئرچترال ساجدعلی یوسفزئی نے خُوش آمدید کہا اور ریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

بعد ازاں، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخواہ کو لوئر چترال میں ایمرجنسی ریسپانس کی تفصیلات، اعداد و شمار اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی نے ریسکیو سٹیشن کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا۔ جن میں کنٹرول روم، میڈیکل یونٹ، فائر اینڈ ریسکیو، سٹور روم اور تربیتی سہولیات شامل تھیں۔
اُنہوں نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے کہا کہ ریسکیو1122 کے اہلکار ہمیشہ سے جانفشانی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں۔

روزمرہ کی ایمرجنسیز میں بہترین اور پیشہ وارانہ خدمات کے ساتھ ساتھ ریسکیو ٹیم کی جانب سے آگاہی مہم، روڈ سیفٹی پروگرامز اور درسی و تربیتی سرگرمیاں بہترین ہیں اور اس میں مزید جدت اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے پر کام کیا جائے تاکہ ریسکیو1122 کے ساتھ عوام الناس بھی ایمرجنسیز کے دوران اپنے پیاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے،

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد نے کہا کہ صوبائی حکومت ریسکیو1122 کی بہترین عوامی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو تمام تر وسائل فراہم کررہی ہے تا کہ عوام کو ایمرجنسی کے دوران کسی بھی قسم کی کمی آڑے نہ آئے اور بہترین خدمات و سہولیات کا سلسلہ جاری رہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخواہ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی۔

chitraltimes rescue1122 dg kp visit chitral lower 1

chitraltimes rescue1122 dg kp visit chitral lower 2

chitraltimes rescue1122 dg kp visit chitral lower 4

chitraltimes rescue1122 dg kp visit chitral lower 5

chitraltimes rescue1122 dg kp visit chitral lower 7

chitraltimes rescue1122 dg kp visit chitral lower 10

chitraltimes rescue1122 dg kp visit chitral lower 11

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
101602