The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی احکامات پر عید کے موقع پر اپر چترال سے تعلق رکھنے والے معمولی نوعیت کے چار ملز مان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا

Posted on

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی احکامات پر عید کے موقع پر اپر چترال سے تعلق رکھنے والے معمولی نوعیت کے چار ملز مان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )ڈسٹرکٹ جوڈیشیری اپر چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے “عید سے پہلے “معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ضلع قاضی اپر چترال کی ہدایت پرامجد حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، اپر چترال, تنویر عثمان سنیئر سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ، اپر چترال کے ہمراہ  ڈسٹرکٹ جیل (لوئر چترال) کا دورہ کیا جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر بونی اپر چترال بھی جیل وزٹ کے سلسلے میں موجود تھے۔ ریکارڈ کے ملاحظہ سے پایا گیا کہ چترال سے تعلق رکھنے والےمعمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 4 ملزمان زیردفعہ55/109 ض۔ف اور 1 ملزم107/151 ض۔ف پائے گئے۔ امجد حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ بالا ملزمان کو بالا کو رہا کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
76072