The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو ”اعلیٰ عدلیہ“ لکھنے سے روک دیا

Posted on

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو ”اعلیٰ عدلیہ“ لکھنے سے روک دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ضمانت کے ایک کیس کے دوران وکیل کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ نہ کہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلہ بھی لکھوا دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ آئین میں سپریم کورٹ کیلئے اعلیٰ عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا، آئین پاکستان کے مطابق صرف سپریم کورٹ کہا جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے ”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صاحب کا لفظ آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چند ماہ قبل اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ساتھ ”معزز“ کا لفظ لکھنا بھی درست نہیں۔

قراقرم یونیورسٹی میں ماڈل کلاس رومز کا افتتاح۔ جنرل منیجر کے سی بی ایل اور وائس چانسلر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

گلگت ( چترال ٹائمزرپورٹ) شعبہ معاشیات میں قراقرم کواپریٹیوبنک گلگت بلتستان کے تعاون سے اپنی نوعیت کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ سمارٹ کلاسوں کا افتتاح کرلیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر قراقرم کواپریٹیو بنک سید غلام محمد،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران،کے سی بی ایل کے زمہ داران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعدا دموجودتھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ کے آئی یو معیاری تعلیم و تحقیق کے حوالے سے اپنی فیزکل وٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کررہاہے۔یونیورسٹی کو معیاری تعلیم و تحقیق کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کو بہتربنانابنیادی وڑن کے حصے میں شامل ہیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ موجود ہ دور میں ضروری بن گیاہے کہ جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے مینوفیکچرنگ کے عمل کی استعداد کو بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ انٹرایکٹو ٹیکنالوجیز تدریس اور سیکھنے کے لئے ورچوئل پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اسی لیے یونیورسٹی کو ٹیکنالوجی سمارٹ یونیورسٹی میں تبدیل کرنا شروع کیا ہے۔جس کے بعد اسمارٹ کلاسوں کی مدد سے تدریس کا معیار اور سیکھنے میں مزید آسانیاں پید ا ہوجائیں گی۔وائس چانسلر نے قراقرم کواپریٹیو بنک گلگت بلتستان میں معاشی ایمپاورمنٹ سمیت تعلیم،صحت،فلاح وبہبود و دیگر شعبہ جات کی ترقی کے لیے مثالی کردار کررہا ہے۔جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔اس انداز میں دیگر سٹیک ہولڈرز بھی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مل کر جامعہ کو مثالی جامعات کی فہرست میں اعلیٰ مقام دلا سکیں۔جی ایم قراقرم۔ بینک سید غلام محمد نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے انکا ادارہ گلگت بلتستان میں معاشی مضبوطی کے لیے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔وہی پر تعلیم،صحت کی ترقی کے لیے بھرپور کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گھر کے دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے کے آئی یو کی طرح مثالی ادارہ موجود ہے۔لہذا طلبہ وطالبات سمیت معاشرے کے ہر فرد اس ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے شعبہ اکنامکس کے آئی یو میں سمارٹ کلاسوں کے قیام کے لیے تعاون کی اجازت دینے پر اپنے بورڑ آف ڈائریکٹررز کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ قراقرم کو اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل دیگر مقررین جن میں شعبہ اکنامکس کے ہیڈ ڈاکٹر طاہر محمود نے سمارٹ کلاسوں کے قیام کے لیے تعاون فراہم کرنے پر قراقرم کواپریٹیو بنک کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ شعبہ اکنامکس میں سمارٹ کلاسوں کے قیام کا پائیلٹ پروجیکٹ لانے میں یونیورسٹی کے چیف پرووکٹر ڈاکٹر رضوان اختر نے مثالی کردار ادا کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82341