The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا

Posted on

عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ )چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔نامزد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔ انکا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور امریکہ کے واشنگٹن سول آف لاء سے ایل ایل ایم کیا۔بیرسٹر گوہر کئی عرصے تک اعتراز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ وابسطہ رہے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں وکالت کرتے رہے۔بیرسٹر گوہر خان گزشتہ ایک سال سے عمران خان کی قانونی ٹیم کے بااعتماد رکن ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی جلسوں کیلئے دائر توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن طلب

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )پشاور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسوں کیلئے دائر توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن حکام کو طلب کرلیا گیا۔پی ٹی آئی جلسوں کیلئے دائر توہین عدالت کیس پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انوار اور جسٹس ایس ایم عقیق شاہ نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 10دسمبر کو ہم پشاور میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، ابھی تک اجازت نہیں دی گئی، دیگر پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جا رہی۔جسٹس اعجاز انور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو درخواست موصول ہوئی ہے، اے ڈی سی نے بیان دیا کہ جی ہمیں درخواست موصول ہوئی اسے قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ جلسوں کی اجازات کیلئے آپ کس سے رپورٹ لیتے ہیں، اے ڈی سی نے کہا کہ پولیس اور اسپیشل برانچ سے رپورٹ کے بعد جلسے کی اجازت کا فیصلہ ہوتا ہے، فاضل جج نے کہا کہ کسی اور جگہ سے بھی رپورٹ لیتے ہیں یا صرف پولیس سے۔جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے جلسہ کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگا لیتے ہیں۔ ایسے ماحول میں الیکشن کیسے ممکن ہو سکتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑرہے،علی ظفر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے۔وکیل علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھِین لے۔علی ظفر نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آرہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریک انصاف کا کوئی تصور نہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔علی ظفر نے کہا کہ جو چیئرمین پی ٹی آئی بنے گا وہ عارضی طور پر ہوگا، کسی قد آور سیاسی شخصیت کو چیئرمین بناتے تو مائنس ون کی بات ہوتی۔دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس چیئرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی کا اول و آخر اور نظریہ ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82362