Chitral Times

چھ پیرول /پروبیشن افسران کی تعیناتی ، ذولفقار علی پروبیشن آفیسر چترال تعینات

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن خیبرپختونخوا نے پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کی سفارش پر چھ(6) پیرول / پروبیشن افسروں (BPS-16) کو صوبہ کے مختلف اضلاع میں پیرول/ پروبیشن آفیسر کی خالی آسامیوں پر تعینات کردیاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق ذولفقار علی کو ضلع چترال، زاہد اکرم کو ضلع صوابی، ملک احسن خالد کو ضلع بٹگرام، شریف خان کو ضلع کرک، انورزیب کو ضلع لکی مروت اور عابد علی کو ضلع بونیر میں بطورپیرول / پروبیشن آفیسر تعینات کردیاگیاہے ۔اس امر کا اعلان ڈپٹی ڈائریکٹر ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیاگیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
10507