وادی کالاش کا مذہبی تہوار چلم جوشٹ 13مئی سے شروع ہوگا، مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے ملکی وغیر ملکی سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا،
وادی کالاش کا مذہبی تہوار چلم جوشٹ 13مئی سے شروع ہوگا، مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے ملکی وغیر ملکی سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا،
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کالاش قبیلے کا سالانہ تین روزہ مذہبی تہوار چلم جوشٹ (جوشی تہوار) 13 مئی سے کالاش ویلی میں شروع ہوگا ۔فیسٹیول کے دوران دیراپر اور چترال لوئر میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے سیاحتی سہولت سنٹر بھی کھلے رہینگے۔ جس سے وادی کا رخ کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات اور خدمات فراہم کی جائینگے۔
خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے صوبہ کے سیاحتی اور تاریخی مقام کالاش ویلی میں منعقد ہونے والے جوشی تہوارکو بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔لوئرچترال کی وادی کالاش میں بہار کی آمد پر منایا جانے والا کالاش قبیلے کا مشہور تہوار (جوشی)چلم جوشٹ تہوار13 مئی سے شروع ہوتا ہے۔ پہلے روز کالاشی اپنے گھروں اور دیگر مقامات کی تزہین و آرائش کرتے ہیں جبکہ 14 مئی کو کیلاشی خواتین دودھ پلانے اور دودھ تقسیم کرنے کی رسم (چیرک پی پی) مناتی ہیں۔ چوتیاک زوشی کی رسم سمیت نئے پیدا ہونے والے بچوں کیلئے رسومات اور روایتی رقص منایا جاتا ہے اور گھونا زوشی سمیت دیگر رسومات اور روایتی و ثقافتی رقص کیا جاتا ہے۔ فیسٹیول کے آخری روز 15 مئی کو وادی بیریر میں جوشی تہوار کا میلہ منعقدہوتا ہے۔
چلم جوشٹ فیسٹیول کی عالمی سطح پر رونمائی بھی حاصل ہے اسی وجہ سے غیر ملکی سیاح بھی اس فیسٹیول کا حصہ بننے کیلئے اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے امسال سیاحوں کیلئے وادی کالاش میں پی ٹی ڈی سی موٹل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بکنگ آن لائن کی جا سکتی ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ ٹورازم پولیس کے نوجوان بھی فیسٹیول کے دنو ں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے۔ اس کے علاوہ دیراپر اور چترال لوئر میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے سیاحتی سہولت سنٹر بھی کھلے رہینگے جس سے وادی کا رخ کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات اور خدمات فراہم کی جائینگے۔
