کالاش ویلیز کے عوام کی سہولت کے لئے بمبوریت میں چلغوزہ پروسیسنگ پلانٹ نصب کردیا گیا، جہاں مفت سروس مہیا کیا گیا ہے۔ منہاس الدین ڈی جی ، کے وی ڈی اے
کالاش ویلیز کے عوام کی سہولت کے لئے بمبوریت میں چلغوزہ پروسیسنگ پلانٹ نصب کردیا گیا، جہاں مفت سروس مہیا کیا گیا ہے۔ منہاس الدین ڈی جی ، کے وی ڈی اے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈائریکٹر جنرل کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی منہاس الدین نے کالاش ویلیز کے چلغوزہ کے کاروبار سے منسلک افراد کو خوشخبر ی دیتے ہوئے کہاہے کہ بمبوریت ویلی میں جلغوزہ پروسیسنگ پلانٹ لگادیا گیا ہےجہاں علاقے کے عوام بے غیر کسی معاوضے اپنے چلغوزوں کو پروسیس کرسکتے ہیں، چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے سیکریٹری فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو چترال آمد کے موقع پر درخواست کرنے پر بمبوریت میں موجود جلغوزہ پروسسینگ پلانٹ کو فری آف کاسٹ عوام کی استعمال کے لئے دینے پر رضامند ہوگئے ہیں، لہذا بریر، رمبور ، بمبوریت اور جنجریت کوہ کے عوام اپنے چلغوزے اس پلانٹ میں لاکر مفت میں پروسیس کرسکتے ہیں جہاں چلغوزہ کے کون کو الگ کرکے چلغوزہ پیک کرکے انھیں مارکیٹ ریٹ پر فروخت کرسکتے ہیں، جبکہ ڈاون ڈسٹرکٹ کے ٹھیکہ دار علاقے کے سادہ لوح لوگوں سے بوری کے حساب سے چلغوزے سستے داموں خریدتے ہیں اور خوب منافع کماتے ہیں جبکہ علاقے کے عوام کو کچھ فائدہ نہیں ہوتا ، لہذا فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ آتھارٹی کے تعاون سے قائم اس پلانٹ سے فائدہ اُٹھائیں، اورمڈل مین کی بلیک ملنگ سے بھی بچیں،۔
