The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 4 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال یونیورسٹی میں زیر تعلیم کالاش طلباء وطالبات میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال یونیورسٹی میں زیر تعلیم کالاش طلباء وطالبات میں چیف منسٹر خیبر پختونخوا اسٹوڈنٹس سکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے 8کالاش طلباء اور 2طالبات کو چیک دے دئیے ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین اور پبلک ریلیشنز افیسر شکیل حسین بھی موجود تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہاکہ کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو پہلی مرتبہ معیاری تعلیم کے لئے وظائف دئیے جارہے ہیں جبکہ مستقبل قریب میں ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کالاش طلباء وطالبات پر زوردیا کہ وہ دلجمعی سے حصول تعلیم پر توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔
chitral university kalash students schlorships 2

chitral university kalash students schlorships 1

chitral university kalash students schlorships 10

chitral university kalash students schlorships 8
chitral university kalash students schlorships 6

chitral university kalash students schlorships 7

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10379