Chitral Times

چترال یوتھ فورم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز

Posted on

اسلام آباد(امیر نیاب) چترال یوتھ فورم (Chitral Youth Forum)نے چترال فٹ بال اکیڈیمی گراونڈ اسلام آباد میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کرکے شجرکاری مہم 2018-19 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ تقریب میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور چترال سے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ اور پاکستان تحریک انصاف چترال کے جنرل سیکریٹری و سابق امید وار صوبائی اسمبلی اصرار الدین صبور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ اسلام اباد میں مقیم چترالی پروفیشنلز، طلباء اور چترال یوتھ فورم کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فورم کی جانب سے نوید بیگ نے شراکاء کو خوش آمدیدکرتے ہوئے تمام شراکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انھون نے چترال یوتھ فورم کے قیام کے اغراض و مقاصد اور دو سال کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔
تقریب سے اپنے خطاب میں ضلع ناظم چترال نے اسلام اباد میں مقیم نوجوانون کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال میں ہمارا تعلق جس جماعت یا علاقے سے ہو لیکن چترال سے باہر ہمارا ایک ہی شناخت ہے او ر ہم سب ایک ہی چترالی ہیں۔ اور ہمیں مل جل کر چترال کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انھوں نے چترال یوتھ فورم کو اپنی اور ضلعی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے کہا کہ آج میں چترال یوتھ فورم کے ایک شاندار مہم کے تقریب میں شرکت کیا ہوں۔ انھون نے کہا کہ چترال کی خوبصورتی وہاں کی بھائی چارگی، خلوص اوراپس کی محبت ہے۔ مجھے چترالی ہونے کا فخر ہے جہان برداشت اور ہم اہنگی کی ایک لمبی داستان ہیں۔ ورنہ چین اور دوسرے ممالک میں کلاش قبیلہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکے۔ یہ چترال ہی ہے جہاں ان کے عقایٗد کا مکمل احترام کیا جاتا ہے۔ اور انہیں مکمل مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں۔
انھون نے چترال یوتھ فورم کو وزیراعظم پاکستان کے وژن سر سبز پاکستان کے لیے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے پر تعریف کے ساتھ شکریہ ادا کیا جو کہ سرسبز پاکستان کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ٓآخر میں مہمانان اور شراکاء نے گراونڈ میں پودے لگا دیئے، مہم کے اگلے مرحلے میں پانچ سو سے ایک ہزار تک پودے اسلام اباد کے مختلف سیکٹرز میں لگا دئیے جائیں گے۔ چترال یوتھ فورم 2019کے اخر تک کم از کم دو ہزار پودے لگا کر ان کی مناسب دیکھ بھال کے بندوبست کا اردہ رکھتا ہے۔
chitrali youth in islamabad plantation 1

chitrali youth in islamabad plantation 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13766

اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت کے نوجوانوں کیلئے سپرینگ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

اسلام اآباد( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال یوتھ فورم نے اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت کے نوجوانون اور سینیر پروفیشنلز کے لیے سہ روزہ سپرینگ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد اسلام اباد میں مقیم چترال اور گلگت بلتستان کے لوگون کے درمیان کھیلوں کے ذریعے جسمانی، سماجی ترقی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اپس میں صدیوں پرانے امن ثقافت کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا تھا۔ اور ساتھ ساتھ چترال کے سینیر پیشہ وار لوگون اور نوجوانوں کے درمیان رابطہ اور تعلقات کا راستہ ہموار کرنا تھا۔ اس سپورٹس فیسٹیول میں چترال اور گلگت کے نوجوانون، پروفیشنلز کے علاوہ خواتین نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس ایونٹ میں فٹسال، وولی بال، بیڈ منٹن اور کریم بورڈ کے مقابلوں میں مرد اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

ایونٹ کے اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میر اسلام اباد سید ذیشان نقوی کے علاوہ صدر یوتھ وینگ پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے علاوہ مسلم لیگ چترال کے صدر نوید چغتایی نے بھی شرکت کی۔ چترال یوتھ فورم کے صدر اصف علی تاج ، اڈویزری بورڈ ممبر معراج علی جان، جنرل سیکریٹری چترال یوتھ فورم امیر نیاب، لیڈ ایجوکیشن نظار علی، ممبرز کلثوم سلطان اور صبرینہ کرم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
چترال یوتھ فورم کی جانب سے نوید بیگ لیڈ سپورٹس نے مہمانوں کو خوش امدید کہا ۔اور ساتھ ہی چترال یوتھ فورم اور سپورٹس فسٹیول کے بارے میں مہمانون کو بریفینگ دی۔تینوں مہمانون نے اپنے خطاب میں چترال یوتھ فورم کے صحت مندانہ پروگرام کے انعقاد کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اخر میں چترال یوتھ فورم کے اڈویزری بورڈ ممبر ، پاکستان تحریک انصاف چترال کے جنرل سیکریٹری اصرار صبور نے چترال یوتھ فورم کی جانب سے تمام مہمانوں اور فیسٹیول کے شراکا کا شکریہ ادا کیا۔
chitralis spring festival islamabad 1

chitralis spring festival islamabad 2

chitralis spring festival islamabad 3

chitralis spring festival islamabad 4

chitralis spring festival islamabad 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7963