The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال یوتھ ہاسٹل کی ٹیم نے چترال کرکٹ لیگ سیسن وَن اپنے نام کرلیا

چترال یوتھ ہاسٹل کی ٹیم نے چترال کرکٹ لیگ سیسن وَن اپنے نام کرلیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال یوتھ ہاسٹل کی کرکٹ ٹیم نے چترال کرکٹ لیگ سیزن وَن اپنے نام کرلیا۔ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پشاور میں منعقد ہونے والےکرکٹ لیگ کے فائنل میں ینگ اسٹار دروش کا مقابلہ چترال یوتھ ہاسٹل سے ہوا۔ ینگ اسٹار دروش نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوروں میں 119 رنز کا ہدف دیا تھا جسے سی وائی ایچ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 آوروں میں پورا کیا۔ کرکٹ لیگ میں سی وائی ایچ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نوشاد مین آف دی ٹورنمنٹ، شجاع مین آف دی میچ اور عمران بہترین باؤلر قرار پائے۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی خیبرپختونخواہ کے کھیلوں کے وزیر کامران بنگش تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58644