The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال گیس پلانٹس کی تنصیب میں پیش رفت؛ حاصل شدہ اراضی کی چاردیواری اور فینسنگ کا کام بہت جلد شروع کیا جائیگا۔ شہزادہ افتخارالدین

چترال گیس پلانٹس کی تنصیب میں پیش رفت؛ حاصل شدہ اراضی کی چاردیواری اور فینسنگ کا کام بہت جلد شروع کیا جائیگا۔ شہزادہ افتخارالدین

​چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلع چترال میں توانائی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے ضلع کے مختلف مقامات پر ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کی تنصیب کے لیے حاصل کردہ اراضی کی حد بندی اور چار دیواری کی تعمیر کے لیے ضلعی انتظامیہ سے باضابطہ طور پر ریونیو عملے کی فراہمی اور تعاون کی درخواست کر دی ہے۔

​ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) چترال کو لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر 2017 میں چترال ٹاؤن، ایون اور دروش میں پلانٹس کے قیام کے لیے زمین کے حصول کا عمل شروع کیا گیا تھا، جو لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت 2019 میں مکمل ہوا۔ اس مقصد کے لیے بروز، سنگور اور کلکتک کے دیہات میں مجموعی طور پر 71 کنال اور 15 مرلہ اراضی حاصل کی گئی، جس کی مد میں اراضی مالکان کو 17 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں ضلعی کلکٹر کے ذریعے پہلے ہی کی جا چکی ہیں۔

​واضح رہے کہ یہ منصوبہ سابق رکنِ قومی اسمبلی چترال شہزادہ افتخار الدین کی انتھک محنت اور مؤثر نمائندگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں چترال کے لیے اس بڑے منصوبے کو منظور کروایا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ افتخار الدین اب بھی ان منصوبوں کی تکمیل اور چترال کی پائیدار ترقی کے لیے سرگرم عمل ہیں اور مزید بڑے اقدامات کے لیے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

​​ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر حاصل شدہ زمین کی حد بندی اور باڑ یا چار دیواری کی تعمیر ناگزیر ہے، تاکہ پلانٹس کی تنصیب کا عملی کام فوری طور پر شروع کیا جاسکے۔ کمپنی نے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ریونیو عملے کی تعیناتی کی درخواست کی ہے تاکہ قانونی مراحل جلد مکمل ہوں۔

دریں اثنا سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ گیس پلانٹس کی زمینوں کی چاردیواری یا فینسنگ کا کام جلد شروع کیا جائیگا جس کیلئے ایس این جی پی ایل حکام کے ساتھ ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر راو ہاشم عظیم نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریگی ۔ افتخارالدین نے مذید بتایا کہ

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
118257