The Voice of Chitral since 2004
Friday, 17 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگا جبکہ چترال میرا دوسرا گھر ہے- گورنرخیبرپختونخوا 

Posted on

چترال کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگا جبکہ چترال میرا دوسرا گھر ہے- گورنرخیبرپختونخوا

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے قائدین ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن اور ٹاؤن تھری چترال کے سیکرٹری، آل پارٹیز اسٹئیرنگ کمیٹی کے سابق سیکرٹری اور جمعیت طلبائے اسلام کے سابق مرکزی رہنما فضل الرحمن اور دوسروں نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی سے ملاقات کی اور انہیں چترال کے عوام کی طرف سے گورنر شپ کا عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فضل الرحمن نے گورنر کو یونیورسٹی آف چترال کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کوایکٹ کے مطابق باقاعدہ قائم کرنے سمیت اس کی تعمیر کاکا م فی الفور شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور لویر اور اپر چترال اور خصوصاً چترال ٹاؤن میں بجلی کے بحران کا خاتمہ کرنے پر زور دیا اور کہاکہ بجلی کی قلت کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اس موقع پر چترال میں این ایچ اے کے زیر اہتمام تعمیر اور مرمت ہونے والے سڑکوں میں معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ گورنر غلام علی نے وفد کو یقین دلایاکہ چترال کے مسائل کو حل کرنا ان کا اولین ترجیح ہوگا جبکہ چترال ان کا دوسرا گھر ہے اور اس بنا پر وہ چترال کے جملہ مسائل سے باخبر ہیں۔ اس موقع پر فضل الرحمن نے گورنر کو چترال کا روایتی تخفہ چترالی چوغہ اور چترال ٹوپی بھی پیش کی۔

chitraltimes jui delegation met governor kp

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70415

چترال کے مسائل کو توجہ سے سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا شکریہ۔ بی بی جان 

چترال کے مسائل کو توجہ سے سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا شکریہ۔ بی بی جان

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور تحصیل کونسل چترال کے رکن بی بی جان نے گزشتہ دنوں چترال کی آل پارٹیز کی وفد کے ساتھ ملاقات کا موقع دینے اور چترال کے مسائل کو توجہ سے سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہا رکیا ہے کہ وہ جلد ہی چترال کا دورہ کرکے عوام کو درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کریں گے۔ چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس پشاورمیں ان کی قیادت میں چترال کی سیاسی قیادت نے گورنر سے ملاقات کرکے کالاش ویلیز، گرم چشمہ، شندور روڈ سمیت چترال یونیورسٹی اور دوسرے بڑے ترقیاتی کاموں کے بارے میں ان کو مسائل سے آگاہ کیا تھا جس پر گورنر نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری کاروائی کی یقین دہانی کروائی جس پروہ ان کے مشکور رہیں گی۔

chitraltimes bb jan met governor kp haji ghulam ali2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69830

حکومت کو چترال کے مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کرکےعوام کے احساس محرومی کودور کرنا چاہیئے۔پروفیسر سید توفق جان

حکومت کو چترال کے مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کرکےعوام کے احساس محرومی کودور کرنا چاہیئے۔پروفیسر سید توفق جان

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز)ممتاز ماہرتعلیم اور سماجی وسیاسی شخصیت پروفیسر سید توفق جان نے مرکز اور صوبے میں حکومت کرنے والی جماعتوں کی توجہ اپراور لوئیر چترال کی سڑکوں،پلوں،سرکاری عمارتوں،ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان دواضلاع کو بھی پاکستان اورخیبرپختونخواہ کے بجٹ سے ان کا جائز حق دیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے دواضلاع نے تمام ریاستوں سے پہلے پاکستان میں شامل ہونے کا اعلان کیا،1948کے جہاد کشمیر میں چترال کے مجاہدین نے سکردو کا قلعہ فتح کیا چترال کے سوا تمام علاقوں سے علیٰحدگی اور بیزاری کے نعرے بلند ہوئے۔ چترال کے لوگوں نے پاکستان کے ساتھ وفاداری نبھائی پاکستان کے ہرقانون کوسب سے پہلے چترالیوں نے تسلیم کیا لیکن جب ترقیاتی بجٹ کی نوبت آتی ہے توچترال کا نمبر سب سے آخیر میں آتا ہے۔ پچھلے سال فش فارمنگ کے منصوبوں میں سوات کو95کروڑ روپے دئیے گئے چترال کے دوضلعوں کوملاکر12کروڑ روپے ملے اس سال فیملی ویلفیئر سنٹر کے منصوبوں کی تقسیم ہوئی توسوات کو44سنٹردئیے گئے چترال کے دوضلعوں ایک ایک سنٹر دیا گیا۔لواری ٹنل 2009میں تعمیر ہوا مگر سڑک 13سال بعد بھی تعمیر نہ ہوسکی،سیلاب کو دومہینے گذرگئے حکومت کی طرف سے ایک پائی کی امداد نہیں ملی،ہمارے ہسپتال اور تعلیمی ادارے کھنڈرات بن چکے ہیں۔حکومت کو چترال کے مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کرنے چاہئیں اورعوام کے احساس محرومی کودور کرنا چاہیئے۔
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66665