The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے لیجنڈ پولو پلیئر شہزادہ سکندر الملک کو پچاس برسوں سے مسلسل پولوکھیلنے پرایسوسی ایشن کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا 

Posted on

چترال کے لیجنڈ پولو پلیئر شہزادہ سکندر الملک کو پچاس برسوں سے مسلسل پولوکھیلنے پرایسوسی ایشن کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک (صدارتی ایوارڈ یافتہ) کو چترال میں پولو کے کھیل کی فروع میں گرانقدر خدمات انجام دینے اور گزشتہ 50سالوں سے مسلسل پولو کھیلنے پر پولو ایسوسی ایشن کے آفس سیکرٹری خالد اعظم کی طرف سے انہیں ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ دینے کی سادہ تقریب چترال پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں خالد اعظم اور پولو کے شائقین اور کھلاڑیوں کی طرف سے چترال پریس کلب کے صدر ظہیرا لدین نے انہیں ایوار ڈ دے دیا۔ اس موقع پر پولو کے شائقین نے انہیں مبارک باد پیش کی۔ اپنے خطاب میں شہزادہ سکندر الملک نے خالد اعظم اور تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کارکردگی میں شائقین پولو کی محبتوں اور دعاؤں کا سب سے ذیادہ عمل دخل ہے۔

chitraltimes polo association chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
102590