The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 29 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کا ایک اور اہم اقدام  

چترال کے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کا ایک اور اہم اقدام

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے فارم ٹو مارکیٹ منصوبے کے تحت’سستی مارکیٹ’ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام چکن اور گوشت کے بعد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ایک اور کڑی ہے۔ اس مارکیٹ کا بنیادی مقصد شہریوں کو مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر آٹا، چاول ، گھی و دیگر بنیادی اشیاء فراہم کرنا ہے:
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اس منصوبے کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں شہریوں کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اس منصوبے کے تحت مارکیٹ کے قیام کیلۓ سرکاری اراضی فراہم کی جاۓ گی۔ اور مختلف ڈیلرز سے مشاورت کے بعد سستی اشیاء کی ترسیل یقینی بنائی جاۓ گی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں، قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کریں اور عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ڈی ایف سی ارشد حسین کے علاوہ محکمہ زراعت ، لائیواسٹاک ودیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران موجود تھے۔

chitraltimes dc chaired meeting on sasta market establishment 1 chitraltimes dc chaired meeting on sasta market establishment 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
113842