The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 6 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے جنگلات میں پڑے خشک جلانے کی لکڑی کی نقل و حمل پر پابندی ہٹادی جائے۔ شاہی خطیب

Posted on

چترال کے جنگلات میں پڑے خشک جلانے کی لکڑی کی نقل و حمل پر پابندی ہٹادی جائے۔ شاہی خطیب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف عالم دین اور شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان نے محکمہ فارسٹ ، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ چترال کے جنگلات میں پڑے خشک جلانے کی لکڑی (دیودار) کی نقل و حمل پر عائد پابندی جلد ہٹادی جائے تاکہ آنے والی سردیوں میں عام لوگوں کے ساتھ مدارس اور مساجد میں پانی گرم کرنے کیلئے جلانے کی لکڑی مہیا ہوسکے،

جمعہ کی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محکمہ فارسٹ کی طرف سے جنگلات میں پڑی خشک جلانے کی لکڑی کی ٹرانسپورٹیشن پر بے جاپابندی لگانا عقلمندی کی بات نہیں، جبکہ یہی خشک لکڑی جنگلات میں پڑے رہنے کے باعث وہاں آگ لگنے کا سبب بنتےہیں، مذید پودا اُگنے سے روکتے ہیں، یہی نہیں بارش اور سیلاب کے دنوں کروڑوں روپے کی یہ خشک لکڑی دریائے چترال کے ساتھ بہہ کر کابل پہنچ جاتے ہیں ، جس سے علاقے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ، لہذا ان حقائق کی روشنی میں جنگلات میں پڑے خشک اور جلانے کے لکڑی کی مارکیٹ تک رسائی کی اجازت دی جائے تاکہ سردیوں میں لوگ ایندھن کی جگہ استعمال کرسکیں اور علاقے کو نقصان سے بھی بچایا جائے۔

Moulana Khaliquzaman

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
115163