The Voice of Chitral since 2004
Monday, 4 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

انتقالِ پُرملال، چترال کی نامور ادبی شخصیت اقبال الدین سحر انتقال کرگئے

Posted on

انتقالِ پُرملال، چترال کی نامور ادبی شخصیت اقبال الدین سحر انتقال کرگئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی نامور ادبی و سماجی شخصیت، ممتاز شاعر اور کھوار ادب کے درخشاں ستارے اقبال الدین سحر آج بروز بدھ صبح پشاور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی وفات سے چترال، گلگت بلتستان اور کھوار ادب کی دنیا ایک عظیم اور ہمہ جہت شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

اقبال الدین سحر ایک منفرد قلندرانہ مزاج، محبت اور خلوص کے پیکر اور زندہ دل انسان تھے۔ وہ صرف ایک شاعر ہی نہیں بلکہ علم و ادب، محبت، خوش مزاجی اور انسانی رشتوں کا ایک مکمل حوالہ تھے۔ جہاں بھی جاتے، اپنی مسکراہٹ، خوش گفتاری اور شگفتہ انداز سے محفل کو زندگی بخش دیتے۔ ان کی گفتگو، ان کا طرزِ احساس اور ان کا خالص انسانی رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم نے کھوار ادب کی ترویج و ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور اپنی شاعری و شخصیت کے ذریعے اہلِ ادب کے دلوں میں ایک منفرد مقام بنایا۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعرات 8 جنوری، دوپہر 2:00 بجے، بلچ چترال میں ادا کی جائے گی۔ شدید سرد موسم اور سڑکوں کی ناگفتہ صورتحال کے پیش نظر نمازِ جنازہ بلچ چترال میں ہی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ اس سے پہلے شوغور میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اہلِ چترال، ادبی حلقوں اور مرحوم کے چاہنے والوں نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
117102