Chitral Times

چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 1300گرام چرس اور 820گرام افیون برآمد

Posted on

چترال (چترال ٹائمز رپور ٹ ) ڈی ۔پی ۔ او چترال منصور امان کی ذاتی نگرانی میں جاری منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران تھانہ لٹکوہ کے حدود میں منشیات فروش سفید خان ولد غزان سکنہ پرابیگ کے گھر سے 1300 گرام چرس ،320 گرام افیون اور 230 عددSMG کے کارتوس برآمد۔ جبکہ تھانہ ارکاری کے حدود میں منشیات فروش گل فانی سکنہ اویر ارکاری کے قبضہ سے 300 گرام افیون ، شیر دین سکنہ اویر لشٹ ارکاری کے قبضے سے 200 گرام افیون اور محمد فضل کے قبضے سے ایک ضرب بارہ بور بندوق برآمدکرکے تما م ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ عوامی حلقوں نے چترال پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
chitral police karway

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10953

چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، نصف درجن سے زیادہ ملزمانMPOکے تحت گرفتار

Posted on

چترال(‌چترال ٹائمز رپورٹ )ڈی۔پی۔او چترال منصور امان (PSP) کی ہدایت پر عادی منشیات فروشوں کے خلاف جاری انتہائی سخت اقدامات کے تسلسل میں سرکل چترال سے چھ ملزمان:ـ
(1) مجیب الرحمن ولد نور ولی سکنہ اورغوچ
(2) شاکر احمد ولد آدینہ خان سکنہ گولدور
(3) جاوید احمد ولد محی الدین سکنہ پرانا سبزی منڈی
(4)شاکر احمد ولد مراد خان سکنہ بروز
(5) عبدالاحد ولد گلزار خان سکنہ شالی
(6) عبدالناصر ولد عبدالخالق سکنہ مستجاپندہ چترال
جبکہ سرکل لٹکوہ سے شکیل احمد ولد نوروز خان سکنہ ایژ گرم چشمہ کو MPO کے تحت گرفتار کیا جاکر ضلع سے باہر جیل منتقل کیا گیا ہے۔

“چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک چترال”کے تحت چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور اہم کامیابی۔

کلکٹک دروش میں ناکہ بندی کے دوران ارندو سے آنے والی ایک ڈاٹسن نمبری AJ9077 کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے دو کلو گرام سے زائد چرس برامدکرکے گاڑی میں موجود ملزمان سید زمان ولد شیر زمان اور فضل مولا ولد عبدالستار ساکنان ارندو خاص کو موقع پر گرفتار کرکے ایف۔آئی۔آر درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے.
chitral police karwai against monshiat 2

chitral police karwai against monshiat 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8100