The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال پولیس  کے افسران اور جوانوں کی بہادری مثالی اور کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ریجنل پولیس افیسر سجاد خان کا لوئر چترال پولیس لائن میں دربارسے خطاب

چترال پولیس  کے افسران اور جوانوں کی بہادری مثالی اور کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ریجنل پولیس افیسر سجاد خان کا لوئر چترال پولیس لائن میں دربارسے خطاب

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز )ریجنل پولیس افیسر سجاد خان نے لوئر چترال پولیس لائن میں دربار کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود، ڈی۔پی۔او اپر چترال ارباب شفیع اللہ ,ڈی۔ایس پی۔ہیڈکوارٹر لوئر چترال اقبال کریم، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اپر چترال احمد عیسی تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوز، آفس سٹاف, ٹریفک پولیس، سیشل برانچ، ڈی۔ایس بی اسٹاف ،سی۔ٹی۔ ڈی, ایف۔ار۔پی, ڈسٹرکٹ پولیس سمیت لیڈیذ پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

ار۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان کو پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ار۔پی۔او ملاکنڈ نے یادگارِ شہدائے پولیس پر حاضری دی اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

ار۔پی۔او ملاکنڈ نے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے آپ سے اپنے خیالات کے ساتھ پالیسی گائدلائن اور آئی ۔جی  کے احکامات سے آگاہ کرنے کا موقع ملا ۔

ار۔پی۔او ملاکنڈ نے چترال پولیس افسران کے بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ اپنے ملازمت کے دوران سوات میں کشیدہ حالات کے وقت چترالی افسروں اور جوانوں کی بہادری دیکھی اور خود اس کا گواہ ہوں ۔
چترال کے سخت موسمی حالات کے باوجود بھی ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ چترال ایک پرامن علاقہ ہے اس کے باوجود لوئر چترال پولیس کو ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیں ۔

ایس۔ایچ۔اوز اپنے دفترات کو عوام دوست بنائیں اور تمام جوانان عزت کے ساتھ اپنا نوکری کریں، دوسروں کو بھی عزت دے، تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے ان کے ساتھ عزت و احترام کا بھرپور خیال رکھیں . کھلے دل سے عوام کے خدمت کریں.

موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس جوانان ہیلمٹ، جیکٹ کا استعمال کریں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی.

منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لایا جائے، منشیات فروخت کرنے اور سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں. آنے والے نسلوں کو منشیات سے پاک معاشرہ دینے میں اپنا کردار ادا کریں.

ار۔پی۔او ملاکنڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

دربار کے آخر میں ار۔پی۔او ملاکنڈ کو پولیس جوانوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، ار ۔پی۔او ملاکنڈ نے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہے اگر کسی کو کوئی مسلئہ ہوں تو بلا جھجک میرے دفتر آسکتا ہے ۔

chitraltimes RPO malakand address police darbar chitral 4 chitraltimes RPO malakand address police darbar chitral 5 chitraltimes RPO malakand address police darbar chitral 1

chitraltimes RPO malakand address police darbar chitral 3

chitraltimes rpo malakand distributes certificates to police jawans 1

chitraltimes dilshad pari receiving best performance certificate from dig

chitraltimes rpo malakand distributes certificates to police jawans 2 chitraltimes rpo malakand distributes certificates to police jawans 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69548

چترال پولیس کی کاروائی، تین کلو سے زیادہ چرس برآمد،ملزم گرفتار

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دروش پولیس نے بڑے پیمانے پر منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا کر سمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق دروش پولیس کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی ۔ کہ بدنام زمانہ منشیات سمگلر مسافر خان ولد مالک جان ساکن لچی گرام دمیل حال مقیم صحن ایون بڑی مقدار میں منشیات سمگل کر رہا ہے ۔ جس پر پولیس کی ایک چھاپہ مار ٹیم تیارکی گئی اور دروش زیرو پوائنٹ کے مقام پر عین اس وقت اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ جب وہ 3077 گرام چرس سفید تھیلے میں بند کرکے سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ چترال کے عوامی حلقوں نے دروش پولیس کی کامیاب کاروائی پر اس کی تعریف کی ہے ۔ اور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ اکثر منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد اب مختلف طریقوں سے شہری علاقوں میں رہائش اختیار کرکے منشیات کی سمگلنگ کر رہے ہیں ۔ جس سے نوجوان نسل انتہائی تباہی کی طرف جارہی ہے ۔ اس لئے پولیس مزید مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان منشیات سمگلروں کی گرفتاری اور قانوں کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او چترال سے مطالبہ کیا ۔ کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس کی اس ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے نوازا جائے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57312