The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 31 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال ٹاون سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے کا اقدام قابل تعریف ہے۔۔ صدر تجار یونین

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)صدرتجاریونین شبیراحمداورچیئرمین نائبرہوڈمیرصمدچترال ٹونے ٹی ایم اوقادرناصرکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ چترال کے کئی سالوں سے پڑے گندگی کوٹھکانے لگانے کے لئے انہوں نے جومہم شروع کی ہے وہ تقریف کے مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال بازارپورے چترال کے ماحول کی عکاسی کرتاہے اوراس صاف ماحول کے مثبت اثرات پورے چترال پرپڑیں گے ۔شبیراحمدنے کہا کہ کچراوردیگرگندگی کو اُٹھانے کے لئے 4گاڑیاں اورٹی ایم اے اسٹاف کام کررہے ہیں۔اس موقع پرٹی ایم اوچترال قادرناصرنے چترال ٹائمز سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چترال شہرکے اطراف جہاں بھی کچرے اوردیگرگندگی موجودہوں ۔اُن کی تصویرلے کردرخواست کے ساتھ ٹی ایم اے افس میں جمع کریں آپ کے اطلاع پر ٹی ایم اے اسٹاف اُن کچروں کواٹھانے کاانتظام کرے گااوریہ سلسلہ تین ماہ تک جاری رہے گا۔انہوں نے بازاریونین اورچترال کے عوام سے صفائی کے سلسلے میں بھرپورتعاون کی اپیل کی ہے۔
tma chitral town safai mohim 2

tma chitral town safai mohim 3

tma chitral town safai mohim 4

tma chitral town safai mohim 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8609