چترال ٹاسک فورس کے زیراہتمام عشریت میں فری میڈیکل کیمپ، کمانڈنٹ نے کیمپ کا دورہ کیا
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال ٹاسک فورس کے زیر اہتمام گزشتہ دن عشریت میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا. اس کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے ڈاکٹرز اور سول ڈاکٹرز نے 461 مریضوں کا معائینہ کیا. جس میں مرد,خواتین اور بچے شامل تھے اور مریضوں کو چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیسن بھی دیئے گئے. کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی. عمائدین نے علاقے کو درپیش مسائل سے اْن کو اگاہ کیا. انہوں نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی. اس ہمدردانہ اقدام پر عشریت کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا.













