قومی اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس، چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس پر کمپنی کو شوز کاز نوٹس جاری۔ مولانا عبد الاکبرچترالی
قومی اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس، چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس پر کمپنی کو شوز کاز نوٹس جاری ۔ مولانا عبد الاکبرچترالی
چترال (نما یندہ چترال ٹائمز) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے چترال میں ٹیلی نار کمپنی کی ناقص کارکردگی پر توجہ دلاؤ نوٹس کے نتیجے میں اسٹینڈنگ کمیٹی نے سفارش مرتب کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کو ہدایت کردی ہے کہ چترال کے دونوں اضلاع میں ٹیلی نار کے انٹرنیٹ اور ڈیٹا کی سروس کو بہتر بنادے اور ساتھ ہی پی ٹی اے کی طرف سے کی گئی سروے رپورٹ کو کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرے۔اسٹیڈنگ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اجلاس کے بعد ایم این اے عبد الاکبرچترالی نے ٹیلی فون پر چترال ٹایمز کو بتایا کہ اجلاس میں چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کامعاملہ آج بھی زیربحث رھا ۔ جس میں پی ٹی اے کی طرف سےتحریری جواب جمع کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے کی طرف سے ٹیلی نارکمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں بلاتاخیرسروس بہتر بنانے کی ھدایت اور تیس دن کے اندر شوکاز کا جواب طلب کیا گیا بصورت دیگر68.9ملین روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔ اور ساتھ علاقے میں تین فیصد مذید ٹاورز لگانے اورجولائی 2023 تک چترال کے تمام ٹاورز کوسروس کےلحاظ سے فعال کرنے کاعزم کیا گیا۔

