چترال میں منصفانہ اورغیر جانبدارانہ انتخابات کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ بعض کو فری ہینڈ اور بعض کی نقل وحمل پر پابندی ہرگزجمہوری عمل نہیں ہے۔ محمد وزیر خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اپرچترال
چترال میں منصفانہ اورغیر جانبدارانہ انتخابات کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ بعض کو فری ہینڈ اور بعض کوبےجا تنگ کرنا ہرگزجمہوری عمل نہیں ہے۔ محمد وزیر خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اپرچترال
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے ون محمد وزیرخان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ تاکہ ایک مستحکم حکومت وجود میں آسکے۔ اپر چترال سے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بھی وہی ماحول فراہم کیا جائے جو دوسرے امیدواروں کو میسر ہے۔ ایک پارٹی پر قطعن اور امیدواروں کو تنگ کرنا کسی صورت بھی جمہوری نظام کو زیب نہیں دیتا ۔ جبکہ آزاد گھومنا پھیرنا اور الیکشن مہم چلانا ہر ایک کی آئینی حق ہے۔ محمد وزیر نے اس بات پر بھی انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر مقامی اُمیدوار جو چترال کی روایات اور ثقافت سے بھی بالکل ناواقف ہے یہاں کے مردو خواتین کو بھکاری بنادیا ہےاور بے تحاشہ پیسہ بانڈرہا ہے جوکہ الیکشن کوڈ آف کنڈکنٹ کی صریح خلاف ورزی ہونے کے ساتھ ہمارے اسلامی اورثقافتی اقدار کے بھی بالکل منافی ہے لہذا اس بات کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اور انتطامیہ آنکھیں بند کرکے ایک امیدوار کو فری ہینڈ نہ دیا جائے۔ اگروہ کوئی خیراتی مال تقسیم کررہاہے تو الیکشن کے بعد تقسیم کیا جائے ۔ انھوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بعض محکموں کے آفیسران ایک اُمیدوار کی حمایت کرتے ہیں اور دوسروں کو مکمل نظرآنداز کرتے ہیں۔ جوکہ انتہائی غلط ہے لہذاسرکاری ملازمین خود کو متنازعہ بنانے سے گریز کریں۔محمد وزیر نے اس امیدکا اظہار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ضلعی انتطامیہ ان باتوں کا نوٹس لیکر ان کے فوری ازالہ کے لئے اقدامات اُٹھائیں گے بصورت دیگر منصفانہ اور غیر جانبدرانہ الیکشن کا ہونا ممکن نہیں ہے۔