The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 20 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں منشیات پر قابو پانے میں علاقے کے عوام کی طرف سے تعاون ناگزیر ہے۔ ڈی پی او قمر حیات

Posted on

چترال میں منشیات پر قابو پانے میں علاقے کے عوام کی طرف سے تعاون ناگزیر ہے۔ ڈی پی او قمر حیات

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پریس کلب کے وفد نے نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال قمر حیات (پی ایس پی )  سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں علاقے کی امن وامان اور اس میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کی کردار پر تفصیلی گفتگوہوئی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ منشیات پر قابو پانے میں علاقے کے عوام کی طرف سے تعاون ناگزیر ہے جس کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات کی فراہمی سول سوسائٹی کے ممبران کی طرف سے فراہم ہونے پر موثر کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے چترال میں میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ چترال کی مثالی امن وامان کو برقرار رکھنے سمیت مختلف سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے اور خواتین میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی رجحان میں کمی لانے کوششوں میں پویس کو ان کا تعاون حسب سابق حاصل رہے گا۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور دوسرے ممبران نے اپنی تجاویز پیش کی۔

chitraltimes press club members met dpo qamar hayat 1 chitral lower chitraltimes press club members met dpo qamar hayat 4 chitral lower

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82641