The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز، فول پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 2 دسمبر تک جاری رہے گی

چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز، فول پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 2 دسمبر تک جاری رہے گی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔فول پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 27 نومبر سے شروع ہو کر 2 دسمبر تک جاری رہے گی،نگران صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے انتظامی افسران اور ایس۔ڈی پی اوز خود مختلف علاقوں میں جاکر براہ راست مہم کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ پولیو ٹیمز کی سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ چترال لیویز اور چترال پولیس کے جوان پولیو ٹیمز کے سیکیورٹی کیلئے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال بنانے کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیمز کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر فرمان نظار پولیوٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں پیر کے دن انھوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی  کارکردگی کا جائزہ لیا اورانھیں مہم کو ہرممکن کامیاب بنانے کی ہدایت کی۔

دریں اثنا لوئرچترال پولیس کی طرف سے491 پولیو ٹیموں کے ساتھ 1135 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات (PSP) نے چلڈرن ہسپتال جنگ بازار کا دورہ کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات کی خصوصی ہدایت پر ضلع ہذا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست نگرانی کررہے ہیں ۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔  اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو بروقت دے کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔

اسی طرح اپر چترال میں بھی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔ پیر کے دن مہم کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے مختلف پولیو ٹیموں کا دورہ کیا اور پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر مستوج ، ٹرانزٹ سنٹر مستوج میں مہم کا جائزہ لیا اور اس طرح پرواک میں بھی چند گھروں کا random جائزہ لیا اور door marking سمیت بچوں کے فنگر مارکنگ کا بھی جائزہ لیا ۔

chitraltimes lower chitral anti polio campaign 1

chitraltimes lower chitral anti polio campaign 1 chitraltimes lower chitral anti polio campaign 2 chitraltimes lower chitral anti polio campaign 3 chitraltimes lower chitral anti polio campaign 4 1 chitraltimes lower chitral anti polio campaign 5 chitraltimes lower chitral anti polio campaign 2 chitraltimes lower chitral anti polio campaign 3 chitraltimes lower chitral anti polio campaign 4

chitraltimes anti polio campaign upper chitral

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
82274