The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیاجائے، جن اداروں یا افراد پر بقایا جات ہیں ان کا نام پبلک کیا جائےاور کنکشنز منقطع کیا جائے۔ وجیہ الدین امیر جماعت اسلامی لوئیر چترال 

Posted on

چترال میں بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیاجائے، جن اداروں یا افراد پر بقایا جات ہیں ان کا نام پبلک کیا جائےاور کنکشنز منقطع کیا جائے۔ وجیہ الدین امیر جماعت اسلامی لوئیر چترال

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے کہا ہے کہ چترال ٹاون میں ناروا لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا، اطلاعات کے مطابق مشینری میں کوئی فالٹ موجود ہے نہ بجلی کی پیداوار میں کوئی کمی پائی جاتی ہے، اس کے باوجود دس گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کرنا عوام الناس کو قصدا تنگ کے حربہ کے سوا کچھ نہیں۔اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ ایک اطلاع کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی اصل وجہ بلوں کی مد میں بقایاجات ہیں۔ اگر یہ درست ہے تو ہرگز انصاف نہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن جن اداروں اور افراد پر کثیر بقایاجات ہیں، ان کا نام پبلک کر دیا جائے اور مختصر الٹی میٹم کے بعد ان کی کنکشنز منقطع کر دی جائیں۔ چند اداروں اور کچھ افراد کی لاپروائی کی سزا پوری قوم کو دینا ہر گز قرین انصاف نہیں نہ ہم اس نامعقول طریقے کو مزید برداشت کرسکتے ہیں۔ لہذا پیسکو انتظامیہ کو خبردار کیا جاتا ہے کہ بلا وجہ لوڈ شیڈنگ کرکے لوگوں کو بے جا تنگ کرنے کے بجائے بجلی کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔ ہم متعلقہ محکمہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تین دن کے اندر ہر حال میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کر دے ورنہ ٹاؤن چترال کے عوام اس زیادتی کے خلاف سراپا احتجاج بننے پر مجبور ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
94558