چترال میں انسداد پولیو کی قومی مہم تیسرے روز میں داخل، ضلعے میں 5سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 57500ہے جن کے لئے 331پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
چترال میں انسداد پولیو کی قومی مہم تیسرے روز میں داخل، ضلعے میں 5سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 57500ہے جن کے لئے 331پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )۔ چترال میں انسداد پولیو کی قومی مہم تیسرے روز میں داخل ہوگئی اور چترال کے دونوں اضلاع یعنی اپر چترال اور لویر چترال میں جاری ہے جس میں محکمہ صحت اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سینکڑوں اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کو سیکورٹی کی فراہمی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ نے پریس کلب نیوز کو بتایاکہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مسلسل گشت پر موجود رہ کر فیلڈ میں سیکورٹی کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال ڈاکٹر شمیم نے بتایاکہ ضلعے میں ٹارگٹ عمر یعنی 5سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 57500ہے جن کے لئے 331پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے والے اسٹاف کی تعداد 715ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے میں داخل ہونے یا یہاں سے باہر جانے والے سڑکوں پر بھی15ٹرانزٹ پائنٹ قائم کئے گئے ہیں۔
(نمائندہ چترال ٹائمز )محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر نے دروش بازار میں واقع مختلف میڈیکل اسٹوروں کا معائنہ کرکے ادویات کا جائزہ لیا اور ایک میڈیکل اسٹور کو سیل (seal) کردیا۔ ڈرگ انسپکٹر نے تمام میڈیکل اسٹور مالکان کو تنبیہ کی کہ غیر معیاری اور بغیر وارنٹی کے میڈیسن رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976ء کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

