The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 20 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں امریکی ۸۱سالہ شکاری نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی بولی ساڑھے سات کروڑ سے زائد روپے دے کر مارخور کا ٹرافی شکار کیا

چترال میں امریکی ۸۱سالہ شکاری نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی بولی ساڑھے سات کروڑ سے زائد روپے دے کر مارخور کا ٹرافی شکار کیا

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر کے نواحی گاوں توشی شاشہ میں کمیونٹی منیجڈ گیم ریزرو میں ایک  تقریبا ۸۱ سالہ امریکی شکاری WHITTON RONALD JOE نے پاکستان کے قومی جانور کشمیر مارخور کا رواں سیزن کا پہلا شکار کر لیا ہے۔امریکی شکاری نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی بولی لگا کر اس ٹرافی ہنٹنگ کے لئے پرمٹ حاصل کیا تھا۔

محکمہ ائلڈ لائف چترال  کے مطابق امریکی شکاری نے اس شکار کے لیے پرمٹ رواں برس پشاور میں کھلی بولی میں ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم یعنی دو لاکھ 71 ہزار ڈالر (ساڑھے سات کروڑ سے زائد روپے) ادا کر کے حاصل کیا تھا۔

امریکی شکاری نے یہ شکار اتوار کو تھوشی شاشہ مارخور کنزرونسی میں وائلڈ لائف حکام کے زیرنگرانی کیا۔ جسکی سینگوں کا سائز 49 انچ سے زیادہ ہے۔رواں برس اکتوبر میں محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے صوبے کو الاٹ کیے گئے مارخور کے شکار کے چار پرمٹس نیلام کیے تھے۔اس نیلامی میں چترال کے توشی ون کنزرونسی اور توشی ٹو کنزرونسی کے دونوں پرمٹ ریکارڈ دو لاکھ 71 ہزار فی پرمٹ کے حساب سے فروخت ہوئے تھے۔ اسی طرح چترال کے گہریت گول کی کمیونٹی منیجیڈ گیم ریزرو میں مارخور کے شکار کا واحد پرمٹ ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے کمیونٹی کو دیا جاتا ہے جو علاقے کی ترقی میں خرچ کرتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال ربت گول، شالی ارکاری گول, چرون گول ودیگرعلاقوں کے لیے ہمالین آئی بیکس ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ بھی کھلی بولی کے ذریعے دیئے گئے ہیں، جن کی مالیت ڈیڈ لاکھ سے ڈھائی لاکھ کے درمیان ہے۔ جو مقامی شکار کے شائقئن نے حاصل کیئے ہیں۔

chitraltimes US citizen hunt a kashmir markhor in toshi shasha consevancey

chitraltimes US citizen trophy hunter hunt kashmir markhor 2

chitraltimes US citizen trophy hunter hunt kashmir markhor hunter WHITTON RONALD JOE

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
96475