The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال لیویز کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ، 123 جوانوں پر مشتمل لوئر چترال لیویز کا بیچ ٹریننگ مکمل کرکے فارع ہوئے

Posted on

چترال لیویز کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ، 123 جوانوں پر مشتمل لوئر چترال لیویز کا بیچ ٹریننگ مکمل کرکے فارع ہوئے

دروش ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) چترال لیویز کے 123 جوانوں نے چترال سکاوٹس کے زیر انتظام دروش میں ٹریننگ مکمل کرکے فارع ہوگئے، جن کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب پیر کے دن دروش گراونڈ میں منعقد ہو ئی ، جس میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

اس موقع پر ونگ کمانڈر 143 ونگ حسن عباس بن اصغر, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عباس افریدی, اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ, پولیس کے افسران , لیویز افسران اور جوان پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ کمانڈنٹ لیویز فورس کو لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رہنے غیر جانب داری سے کارہائے منصبی کی احسن طریقے سے انجام دہی شہریوں کے وقار و لیویز فورس کے ضابطہ کار پر پابند رہنے کا حلف اٹھایا۔

دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس اور انسٹکٹرز میں افسران نے انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے تمام پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آوٹ کا دن خوشی کا دن ہوتا ہے آپ تمام اہلکار ٹریننگ سکول سے علم و تربیت اور تجربہ حاصل کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت بہتر انداز سیکرینگے، تمام جوان ادراے اور ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔تقریب کے اخر میں ونگ کمانڈر نے چترال سکاوٹس کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

chitraltimes chitral levies passing out parade

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 9

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 15

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 14

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 13

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 11

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 10

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 7

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 5

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 4

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 3

chitraltimes chitral levies passing out parade drosh 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
102357