The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 16 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال لوئیر کے پچاس پلے گراونڈز کی تعمیر کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اجلاس

چترال لوئیر کے پچاس پلے گراونڈز کی تعمیر کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اجلاس

chitraltimes dc lower chitral chair meeting on play ground construction 1

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال میں 50 پلے گراؤنڈز کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس منصوبے کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور مثبت، صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ اس اقدام سے نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صحت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو منصوبے پر تیز تر اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ نوجوانوں کو جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں کی تعمیر نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف گامزن کرنے اور ایک صحت مند طرزِ زندگی اپنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

chitraltimes dc lower chitral chair meeting on play ground construction 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
114192