The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال لوئیر میں نان بائیوں کی شٹر ڈاون ہڑتال، روٹی کی سابقہ نرخ برقرار رکھنے کامطالبہ

چترال لوئیر میں نان بائیوں کی شٹر ڈاون ہڑتال، روٹی کی سابقہ نرخ برقرار رکھنے کامطالبہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال میں روٹی کی وزن کو 140گرام اور قیمت کو 20روپے مقرر کرنے کے نانبائیوں کی طرف سے ہڑتال جاری ہے جس سے بدھ کے روز چترال اور گردونواح میں عوام سخت مشکلات سے دوچار ہوئے۔ نانبائیوں کا مطالبہ ہے کہ 30روپے قیمت پر روٹی کا وزن 190گرام مقرر کیا جائے جبکہ صوبائی حکومت اس بات پر بضد ہے کہ 20روپے میں 140گرام وزنی روٹی فراہم کیاجائے تاکہ یہ تاثر مل سکے کہ حکومت نے روٹی کی قیمت 30 روپے سے کم کرکے 20روپے کردی ہے۔ بدھ کے روز چترال اور گردونواح میں تمام تندور بند پائے گئے جن کی وجہ سے اکثر ریسٹوران بھی بند رہے۔ لویر چترال کے ڈی ایف سی ارشد حسین نے میڈیاکو بتایاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے تاحکم ثانی یہ فیصلہ اپنی جگہ برقرار رہے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ روٹی کا وزن کم نہ کرنے میں نانبائیوں کی ضد کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس کم وزن میں ہیرا پھیری نہیں کرسکیں گے۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ ضلعی انتطامیہ رمضان المبار ک کے آمد سے پہلے گوشت کے نرخوں کو چھیڑا ، نئے نرخ نامہ جاری کیا مگر عوام کی پرزور احتجاج پر نئے نرخ نامے کو منسوخ کرکے دوبارہ پرانے ریٹ پر گوشت فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی  ، مگر مجال ہے کہ
ایک قصائی بھی انتظامیہ کی بات مانے پر راضی ہو، جس پر انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ، جبکہ دوسری طرف سے قصائیوں نے رمضان بھر دکانین بند رکھی، اور روضہ داروں کو انتہائی مصائب کا شکار کیا گیا ،

اسی طرح انتطامیہ نے اب ۱۴۰گرام روٹی کی نرخ ۲۰ روپے کرنے کی نوٹفکیشن جاری کی ہے، جو نان بائیوں کسی صورت ماننے سے انکاری ہیں اور شہری تکلیف کا شکار ہیں،

مختلف مکاتب فکرنے کہا ہے کہ انتطامیہ نرخ نامہ تو جاری کرتی ہے مگر ان کو نافذ العمل کرنے میں سستی روی اور غفلت کا شکار ہے۔

chitraltimes nan bai shop shutter down

chitraltimes nan bai shutter down protest

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
102430