The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، چترال لوئر اور چترال اپر میں واقع 8 آثار قدیمہ مقامات (آرکیالوجیکل سائٹس) کے تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کی بھی منظوری دیدی گئی

محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، چترال لوئر اور چترال اپر میں واقع 8 آثار قدیمہ مقامات (آرکیالوجیکل سائٹس) کے تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کی بھی منظوری دیدی گئی

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے سیاحتی اور آثار قدیمہ کے تحفظ و بحالی کے فروغ کے ویژن کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر، خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کاسیکرٹری سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ ا ور عجائب گھر ڈاکٹر عبدالصمد کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہواجس میں گلیات میں کوڑ کرکٹ ٹھکا نے لگانے کے انتظام (سالڈ ویسٹ مینجمنٹ) کے ایک پائلٹ منصوبے کی منظوری عمل میں لائی گئی، جس کا تخمینہ لاگت 226 ملین روپے ہے۔

اس منصوبے کے تحت ایک نجی کمپنی کا خدمات کی فراہمی کے لئے تقرر کیا جائے گا اور یہ کمپنی گھروں کی دہلیز سے گھریلو کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے اور اس کی نقل و حمل اور اسے احتیاط سے ٹھکانے لگانے (سیف ڈسپوزل) کی مکمل ذمہ دار ہوگی۔ محکمہ کا کردار اس منصوبے کی نگرانی (مانیٹرنگ) تک محدود ہوگا۔اجلاس میں دیر لوئر اور دیر اپر، چترال لوئر اور چترال اپر میں واقع 8 آثار قدیمہ مقامات (آرکیالوجیکل سائٹس) کے تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں کی کل تخمینہ لاگت 300 ملین روپے لگائی گئی ہے۔

سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر عبد الصمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلیات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے دیگر سیاحتی علاقوں کاغان ناران سوات تک توسیع دی جائیکی سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبد الصمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ویژن ہے کہ جدید خطوط پر سیاحت کو فروغ دیا جائے۔ اسی ویژن کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخواکے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت خیبر پختونخوا میں پائیدار سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
113672