The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال فٹ بال لیگ کے سیزن فور2024 اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، افغان ٹیم نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں کی شرکت 

Posted on

چترال فٹ بال لیگ کے سیزن فور2024 اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، افغان ٹیم نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں کی شرکت

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال کے دروش ٹاؤن میں پاکستان کی سطح پرمنعقد ہ چترال فٹ بال لیگ کے سیزن فور2024 میں افغان ٹی وی کی ٹیم نے باچا خان فٹ بال کلب لورالائی کو دو کے مقابلے میں چار گول  سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلی جبکہ کرنل مراد اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی اس میچ کو پچیس ہزار سے ذیادہ تماشائیوں نے دیکھا۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال اور چترال سکاوٹس کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقار نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چترال فٹ بال لیگ کے آرگنائزر کمال عبدالجمیل نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ اس ایونٹ میں پاکستان بھر سے30سے ذیادہ ٹیموں نے حصہ لیا جس کا انعقاد گزشتہ چار سالوں سے باقاعدگی سے کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایونٹ کی انعقاد میں معاونت پر چترال سکاوٹس، ضلعی انتظامیہ اور چترال پولیس کا شکریہ اداکیا۔

فائنل میچ پہلے ہاف میں انتہائی دلچسپ رہاجب دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملے کرتے رہے۔ میچ کی پہلے ہاف کے 21ویں منٹ میں افغان ٹی وی کے یاسر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جوکہ ذیادہ دیر برقرار نہ رہا کیونکہ 7منٹ بعد لورالائی ٹیم نے ایک پینلٹی کک حاصل کرکے اسے گول میں تبدیل کرکے مقابلہ ایک۔ ایک سے برابر کردیا۔ میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیمیں برابر تھے۔ دوسرے ہاف کے پہلے دس منٹوں کے دوران افغان ٹیم کے مزمل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو دوبارہ برتری دلادی جبکہ یاسر نے ایک اور گول کرکے اسکور بورڈ کی پوزیشن 3-1کردی۔ لورالائی ٹیم ہمت ہارنے کی بجائے گول برابر کرنے کی جدوجہد میں تیز ی لائی مگر ان کا ہر حملہ افغان ٹیم کی بیک لائن نے ناکام بنادی جوکہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔ دوسرے ہاف کے آخری 15منٹ کے دوران لورالائی ٹیم نے ایک اور پینلٹی کک حاصل کرلی اور بال کو گول پوسٹ کی راہ دیکھادی مگر چند لمحوں بعد افغان ٹیم کے حماد نے ایک اور گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 2 chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 3 chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 4 chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 5 chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 6 chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 7 chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 9 chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 10 chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 11 chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 12 chitraltimes chitral footbal league drosh 2024 concludes 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93379