The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 23 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات

چترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ تک برف پڑچکی ہے، اخری اطلاع تک ٹریفک سنو چین کے ساتھ روان دوان ہے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے ضلع بھر میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی، تاہم آج شام کے بعد چترال ٹاؤن اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بارش نے برفباری کی صورت اختیار کر لی۔ اس کے ساتھ ہی چترال کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم سرد اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

لواری ٹنل ایریا میں اب تک تقریباً دس انچ تازہ برف پڑ چکی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آخری اطلاعات تک لواری ٹنل روڈ پر سنو چین کے ساتھ ٹریفک بحال ہے، تاہم راستہ پھسلن کا شکار ہونے کے باعث ڈرائیوروں کو انتہائی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر صرف ناگزیر صورت میں ہی سفر اختیار کریں۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے مطابق چترال ٹریفک پولیس، لیویز فورس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر تعینات ہیں اور مسافروں کی مدد کے لیے الرٹ رہتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت تیار ہیں۔

دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 طیب عبداللہ اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجدعلی یوسفزئی کی نگرانی میں ریسکیو1122 لوئر چترال ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،
شدید مومسی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال ہیڈکوارٹر، لواری ٹنل، دروش اسٹیشن اور کیلاش ویلی بمبوریت میں تعینات ریسکیو1122 کے جوانوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور چھٹیاں کینسل کی گئی ہیں،
لوئر چترال کے عوام سے گزارشکی گئی  ہے کہ بارشوں اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم ضرورت پڑنے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سنو چین کا استعمال لازمی بنائیں اور گاڑی چلاتے وقت احتیاطً کریں اور لوئر گئیر میں چلائیں،

chitraltimes snowfall and lowari road 4 chitraltimes snowfall and lowari road 3 chitraltimes snowfall and lowari road 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
117487