The Voice of Chitral since 2004
Monday, 4 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال شہر سمیت مضافات میں بارش، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری

چترال شہر سمیت مضافات میں بارش، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے طول وعرض میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگئی ہے۔ چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی لواری ٹنل روڈ پر بھی چار انچ برف پڑنے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے لیکن ابھی تک موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کا سلسلہ چالو ہے۔ چترال کے مختلف علاقوں سے برفباری کی خبریں موصول ہورہی ہیں جن میں وادی لاسپور، ریچ، تریچ، کالاش ویلی، مداک لشٹ، ارکاری،کریم آباد اور گبور شامل ہیں۔

دریں اثنا وادی انجیگان کے اویرک گاؤں میں ایک غیر سرکاری ادارہ (اکاہ )کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے کھائی میں جاگری جس میں ڈرائیور کے علاوہ دوانجینئر سوار تھے جوکہ فیلڈ ڈیوٹی پر جارہے تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروشپ ، پھرچترال منتقل کردئیے گئے ہیں۔ حادثہ کی وجہ برف کی وجہ سے سڑک پر پھسلن بتائی جاتی ہے۔

chitraltimes i love chitral chew bridge

chitraltimes chitral bazar bypass rain

chitraltimes lowari tunnel approach road snowfall 3 chitraltimes lowari tunnel approach road snowfall 1 chitraltimes lowari tunnel approach road snowfall 5 chitraltimes lowari tunnel approach road snowfall 1

chitraltimes akah vehicle accident on snow

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
116881