چترال شہر سمیت لوئیراوراپرچترال کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری، ندی نالے بپھر گئے، متعدد مقامات پر سیلابی صورت حال، سڑکیں بند، ٹریفک معطل،
چترال شہر سمیت لوئیراوراپرچترال کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری، ندی نالے بپھر گئے، متعدد مقامات پر سیلابی صورت حال، سڑکیں بند، ٹریفک معطل، بارش کاسلسلہ دو دن مذید جاری رہنے کی پشنگوئی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ دو دنوں سے چترال کے طول وعرض میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر روڈ موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بند ہونے سے مسافروں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ اپر چترال کے اکثر علاقوں لاسپور، یارخون، بروغل، کھوت، ریچ اور تریچ میں جبکہ لویر چترال کے لوٹ کوہ کی وادیوں گوبور، کریم آباد، ارکاری، پرسان اور مداک لشٹ میں برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم کے مطابق لویر چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی لواری ٹنل روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک جاری ہے جبکہ اپر چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان رابطہ شندور میں برفباری کی وجہ سے دوبارہ منقطع ہوگئی جوکہ گزشتہ ہفتے کھول دی گئی تھی۔
دریں اثناء اپر چترال کے ریشن کے مقام پر سڑک کو پولوگراونڈکے قریب سیلابی ریلے نے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی ہے جبکہ لویر چترال میں دروش کے مقام پر کڑدام گول میں سیلاب کی وجہ سے بھی ٹریفک تعطل کا شکا رہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے اپر اور لویر چترال میں درجنوں مقامات پر چھوٹے موٹے ندی نالیاں بپھر گئے ہیں۔تازہ ترین اطلاع کے مطابق گرم چشمہ روڈ،بمبوریت، شیشی کوہ، بونی شاگرام روڈ پر ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ہیں۔ریشن سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی ریلہ کھیتوں میں داخل ہونے سے گندم کے فصلوں کو نقصان پہنچا۔ دریں اثناء چترال شہر کے قریب بونی روڈ پر کاربتوڑی کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے سڑک بند ہونے سے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس کررہ گئے تھے ۔جس کو بعد میں ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ،
پاکستان میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیشگوئی کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آنے والے دو دنوں تک یعنی 28مارچ تک جاری رہے گا۔






